کے پی حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پرٹیکس عائد کر دیا

0
50

خیبرپختونخوا حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس عائد کردیا۔

باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے مطابق ورجینا تمباکو پر 12 روپے، وائٹ سیف پر 6 روپے کلو گرام ٹیکس لاگو ہوگا جب کہ نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس ہوگا۔

حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں 5 مرلے کا استثنیٰ ختم کرکے 3 مرلہ مکان تک کردیا جس کے بعد 5 مرلہ مالک مکان کو رہائشی ٹیکس دینا ہوگا جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ملکیت عمارتوں کوپراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا ۔

بجٹ میں مختلف درجے کے تین مرلہ مکان پر سالانہ 500 سے 1300 ٹیکس ہوگا ، دوسرے علاقوں میں تین مرلے سے زیادہ اور 5 مرلے سے کم پر 400سے 300 ٹیکس ہوگا ، 10 مرلے سے زیادہ اور 15 مرلے سے کم کے مکانات پر 3000 سے 3300 ٹیکس ہوگا جب کہ 15 سے 18 مرلے سے کم مکانات پر 1300سے 4700 ٹیکس ہوگا۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،پروجیکٹ کیلیے فنڈز جاری ،کام نہیں ہوا،وکیل کا انکشاف

قبل ازیں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا تھا کہ اس سال تاریخی ٹیکس کلیکشن کی گئی اور سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے صوبے کا بجٹ 1 ہزار 332 ارب روپے رکھا گیا، بندوبستی اضلاع کے اخراجات کا تخمینہ 1109 ارب روپے لگایا ہے،ضم اضلاع کے اخراجات 223 ارب ہوں گے۔

صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 16 اور پینشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی صوبے میں 260 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات ہوئے، خیبر پختونخوا دہشتگردی کا شکار صوبہ تھا اب سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا ہے۔

صدرملکی معاملات میں رکاوٹ نہیں بنتےمگرہمارے صدربن چکے ہیں،شاہد خاقان عباسی

وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے، وفاق سے آئل،گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے، صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے جبکہ 93 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا ڈسکہ انکوائری رپورٹ 2 روز میں پبلک کرنے کا فیصلہ

Leave a reply