کے پی اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت نے ڈی آئی خان کےسیوریج نمونےمیں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق کی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے پروا سے 21 فروری کو لیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ حکام کے مطابق اس سال پاکستان کےتین علاقوں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہےکہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا، گھوٹکی کےعلاقے باگو واہ سے سیوریج نمونے 14 فروری کو لیےگئے تھے۔ پولیو کے خاتمےکے لیےکام کرنے والےگلوبل کمیشن فار سرٹیفکیشن نے اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی سرویلینس بہتر بنانےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
یاد رہے اس سے قبل لاہور میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا.وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، بنوں،ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو مہم ہوگی، اس کے علاوہ بالائی اور زیریں جنوبی وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائےگی۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہےکہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے والدین کا تعاون ضروری ہے۔

Comments are closed.