خیبر پولیس کے کئی مستحق اہلکاروں بشمول شہدا کے لئے 9 کروڑ سے زائد رقم منظور
صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی دلچسپی و سی سی پی او پشاور محمد اعجاز کی کاوشوں کی بدولت سال 2022 میں خیبر پولیس کے کئی مستحق اہلکاروں بشمول شہدا کے لئے 9 کروڑ سے زائد رقم منظور کرائی گئی ہیں۔
سال 2022 میں افسران بالا کے خصوصی کاوشوں کی بدولت خیبر پولیس کے اہلکاروں کے ویلفیئر کے مد میں مختلف کیٹگریز میں رقم منظور کی گئی جس کی مجموعی مالیت 9 کروڑ سے زائد بنتی ہیں جس میں 4 فیملی کو شہید پیکج 4 کروڑ سابقہ لیویز و خاصہ دار شہدا کی ورثاء کو پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے، بھی شامل ہیں۔حاضر سروس 9 غازیوں کو 3 لاکھ ، 02 زخمی پولیس اہلکاروں کو رسیدہ کو 2 لاکھ 70ہزار ، خیبر پولیس کے 30 نوجوانوں کے فیملیزکو 12 لاکھ 75 ہزارخیبر پولیس کے تین کانسٹیبلان کے بیٹوں کے لئے سالانہ سکالرشپ 60000 خیبر پولیس کے بیٹی کے شادی بیاہ کے لئے 2 فیملی کو 70000 ، جبکہ 55 مریضوں کا پولیس سروس ہسپتال پشاور اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں علاج کیا گیا اور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ویلفیر برانچ سے فوکل پرسن مقرر کئے گئے جو کہ ہمہ وقت پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی ضلع کو اتنی بڑی رقم ویلفیئر کی مدد میں ملی ہیں اسکے علاوہ گزشہ سال خیبر پولیس کے اہلکاروں نے خون کے 101 پیکٹ عطیہ کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ نئےسال میں بھی ہماری کوشش ریگی کہ اس سے بھی زیادہ محنت اور خلوص سے اہلکاروں سمیت شہدا کے فیملیز کے ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کے احکامات پر منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او جمرود خالد آفریدی کے خفیہ اطلاع پر اے ایس ایچ او خالد خان اور ماجد خان نے حوالداری چوکی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر KTA5333 سے دوران تلاشی 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم زیوار شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری کاروائی تھانہ حدود جمرود علاقہ پختونخوا ہوٹل کے سامنے سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک سوزوکی پک اپ نمبر N 5113 سے دوران تلاشی 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم بلال کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے.