متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل

0
38

متعدد ممالک میں چین سے آنے والے مسافروں کے منفی کوروناٹیسٹ لازمی کرنے کے اقدام پرچین نے جوابی اقدام کرنے کا انتباہ کردیا۔

باغی ٹی وی : ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط سائنسی طور پر بے بنیاد اور غیرمعقول ہے۔

آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط عائد کردی

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ چین سےآنےوالےمسافروں پر منفی کوروناٹیسٹ کےاقدام کی سخت مخالفت کرتےہیں،چین سے آنےوالےمسافروں پر منفی کوروناٹیسٹ لازمی کرنے پر جوابی اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا،برطانیہ،بھارت سمیت متعدد ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاو پروہاں سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی کر چکے ہیں۔

5 جنوری سے آسٹریلیا اور کینیڈا آنے والے چین کےمسافروں کو کورونا کے منفی ٹیسٹ لازمی دکھانے ہوں گے،آسٹریلوی وزیرصحت کے مطابق مسافروں کو چین،مکاؤ ،ہانگ کانگ سے روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندرکرائے گئے کورونا کےمنفی ٹیسٹ پیش کرنےکی ضرورت ہوگی۔آسٹریلوی حکومت مسافروں کے رضاکارانہ نمونے لینے سمیت اضافی اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔

کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

کینیڈا کی حکومت نے کہا ہے کہ چین کے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کا عارضی اقدام 30 دن تک جاری رہے گا اور یہ پابندی مکاؤ اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں پر بھی لاگو ہوگی۔

دوسری طرف چین میں کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا پر قابو پانے کی کوششیں نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں ہم سب کو مل کر اس پر قابو پانے کے لیے محنت کرنی ہے۔

نئے سال کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ کا کورونا وبا سے متعلق پیغام میں کہنا تھا کہ چین نےکورونا کےخلاف جنگ میں غیرمعمولی مشکلات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے، اب وبا سے تحفظ اور اس پر قابو پانے کےنئےدورمیں داخل ہورہےہیں ابھی بھی وبا کےخلاف کوششوں کا وقت ہے، وبا سے بچاؤ کے لیے سب انتھک محنت کر رہے ہیں، وبا کے خلاف سخت محنت کا تسلسل اور ہمارا اتحاد ہی کامیابی کا ضامن ہے۔چین میں کورونا پابندیاں نرم ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف

Leave a reply