مطالبات منظور، خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر دھرنا ختم

0
91
خیبرپختونخوا سے آئے ینگ ٹیچرز نے اسد عمر کی گاڑی روک لی

خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا ختم کردیا۔

باغی ٹی وی : صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، تمام اساتذہ کو مبارک ہو،دھرنا یہاں ختم کر دیتے ہیں۔

خیبرپختونخوا سے آئے ینگ ٹیچرز نے بنی گالہ میں اسد عمر کی گاڑی روک لی

واضح رہے کہ بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے بعد اساتذہ نے دھرنا دیا ہوا ہے، ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے جانب سے سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر جاری دھرنے کا عمران خان سمیت کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا،عمران خان کے جانب سے کیے گئے وعدوں کے باوجود خیبرپختونخوا کے ینگ ٹیچر اساتذہ کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے

عمران خان بنی گالہ میں ٹک ٹاکرز سے ملے ہیں اور دیگر لوگوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں تا ہم عمران خان احتجاج کرنے والے اساتذہ سے نہیں ملے اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا ہے احتجاج کرنے والے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخِ تقرری سے مستقل کیا جائے۔ تاریخ تقرری سے سنیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ بھی دیا جائے اس سے پہلے اساتذہ نے بنی گالہ آنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کی گاڑی روک لی تھی۔

پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں،سلمان رفیق

احتجاجی ینگ ٹیچرز نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے مطالبات منظور کرانے میں تعاون کریں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر گاڑی سے نکل کر اساتذہ سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ کا پیغام چیئرمین تحریک انصاف تک پہنچا دیتا ہوں لیکن آپ کو اس طرح دیکھ کر تکلیف اور خوشی دونوں محسوس ہو رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ تکلیف اس بات کی ہے کہ اساتذہ کا رشتہ احترام کا ہے، ہم اور ہمارے بچے اساتذہ کے پڑھائے ہوئے ہیں، اساتذہ کو یہاں آکر نہیں بیٹھنا چاہیے تھاخوشی اس بات کی ہے کہ اپنے حق کے لیے احتجاج کرنا چاہیے اور وہ آپ کر رہے ہیں، اساتذہ منظم ہیں اور اپنا دو ٹوک مؤقف بھی اپنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر احتجاج چل رہا ہےمجھے یقین ہے کہ آپ کے جائز مطالبے پر عمران خان آپ کے ساتھ ہوں گے،بجٹ میں دیکھنا ہوگا کہ وہاں سے سپورٹ کر سکتے ہیں کہ نہیں، عمران خان انصاف کی بات پر آپ کے ساتھ ہوں گے-

یفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

Leave a reply