کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان

0
55

جاتی امرا :کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی قیادت اس وقت سخت پریشان ہے اورن لیگ میں پریشانی مزید بڑھ رہی ہے،اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کو کے پی کے بلدیاتی انتخاب میں جوشکست ہوئی ہے اس شکست نے پارٹی کے وجود کوخطرے میں‌ ڈال دیا ہے

ادھر ذرائع کے مطاق نوازشریف نے اس شکست کا نوٹس لیا ہے اورپارٹی کوہدایت کی ہےکہ وہ شکست کے اسباب نوٹ کرکے لندن روانہ کریں ، ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پارٹی ویسے ہی دو گروہوں میں واضح تقسیم ہوتی ہوئی نظر آتی ہے ، ن لیگ اور ش لیگ کی صورت میں سامنے آنے والے گروہوں کے بعد اب پارٹی پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے

کے پی میں 64 میں سے صرف 3 نشستیں حاصل کرنے کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے ، ن لیگ نے جو تین نشستیں حاصل کی ہیں ان میں ن لیگ کوجمیعت علما اسلام فضل الرحمان،جمعیت علمائے اسلام نورانی گروپ ، جمعیت علمائے اسلام نیازی گروپ،مرکزی جعمیت اہلحدیث، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،پی ٹی ایم سمیت ایک درجن کے قریب علاقائی جماعتوں نے سپورٹ کیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی اتحاد نے جے یو آئی ف کو کے پی میں‌ سپورٹ کرکے حکومت کوٹف ٹائم دیا ہے،

ادھر انہیں حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے۔

شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے،ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے فیز کی ناکامی پر خوش ہونے والے کل ہماری جیت پر آنسو بہاتے ملیں گے، خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا، عمران خان پاکستانی عوام کے واحد امید ہیں۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران نیازی نے خیبر پختونخوا کی شکست کا نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور انتقامی ایجنڈے پر کام کیا۔ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام کی ضرورت کی اشیا کو منافع خوروں کے ہاتھوں میں دے کر سٹہ بازی کروائی۔

Leave a reply