خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کو "مائنس ” کر دیا

خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا، تقاریب میں جو بینرز لگائے گئے ان پر عمران خنا کی تصاویر نہیں لگائی گئی، بلکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور دیگر کی تصاویر لگائی گئیں جس پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور کہا کہ ایک صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور اس کی تقاریب میں عمران خان کی تصاویر نہ لگانا زیادتی ہے

ٹویٹر پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی مستحق افراد میں عیدی تقسیم کر رہے ہیں، تصویر میں موجود بینز پر عمران خان کی تصویر نہیں لگی، ایک‌صارف نے لکھا کہ علی آمین گنڈاپور سے سب ایک سوال کریں، عید پیکج بینرز پر عمران خان کا تصویر کیوں نہیں لگایا؟جواب دو وزیر اعلی صاحب، کیا آپ عمران خان سے بڑے لیڈر بن گئے ہو؟

ایک صارف نے لکھا کہ خیبر پختونخوا عید پیکج بینر پر بانی پی ٹی آئی عمران خان مائنس کی ایک جھلک،لیڈر کی بجائے گنڈاپور کی تصویرآویزاں ، پارٹی ہائی جیک ہونےجا نہیں رہی بلکہ ہائی جیک ہوچکی ہے

ایک صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پارٹی پر خود قابض ہو چکی ہے ۔۔یہ اب خان صاحب کو باہر لانے میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ یہ چاہتے ہی نہیں خان صاحب واپس آئیں ۔۔اور اب تو مجھے لگتا ہے کہ کے پی کے حکومت بھی انکو مائنس عمران خان کی شرط پر دی گئی ہے،اپنی تصویریں لگا کر یہ عید پیکج بانٹ رہے.

https://twitter.com/iAsadAfridi786/status/1778332951559737639

تحریک انصاف کے اشتہاری رہنما شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تمام وزیر ہوشیار رہیں۔ جن بھی کوئی ایونٹ کریں اپنی ساتھ عمران خان کی تصویر لے کر جائیں۔ کیونکہ بیوروکریسی کسی کو خوش کرنے کے لئے خان کی تصویر نہیں لگائی گی۔ اس کئے محتاط رہیں۔ تصویر ساتھ لے کر جائیں۔ اپنے سامنے رکھیں۔ خان جیل میں ہے کسی جگہ خان کو بھولنا نہیں ہے۔

عید پیکج تقسیم کرنے کے دوران تصاویر بنانے پر مشال یوسفزئی کو نوٹس جاری
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کی دس دس ہزار فی کس عیدی دی گئی اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں،جس پر صارفین نے احتجاج کیا تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ،علی امین گنڈا پور نے معاملے کے بارے میں متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی اور کہا کہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے،صوبائی حکومت نےشفاف طریقے سےساڑھے8لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکیج اکاونٹس کےذریعےتقسیم کیا گیا،پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ 17ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیاگیا۔عید پیکج تقسیم کرنے کے دوران تصاویر بنانے پر مشال یوسفزئی و دیگر کو وزیراعلی خبیر پختونخوا نے شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے.

سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجا ب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے رمضان پیکج پر خود اپنی تصاویر شائع کروائیں اور اب برہم ہو رہے ہیں، خیبر پختون خوامیں سینیٹ کا انتخاب ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانےکی تیاریاں کی تھیں، تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے

Shares: