مزید دیکھیں

مقبول

خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کرونا کا شکار

خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے ، دوسری لہر میں مزید تیزی آئی ہے اور روزانہ اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، صوبہ خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں

خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اندھیر نگری، چوپٹ راج،بزدار کی نگری میں جعلی ڈاکٹروں کا گروہ بے نقاب

پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکار متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 22 ہوگئی ،پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر بشیر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور صوبائی گورنمنٹ کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو کابینہ سے منظور شدہ شہدا پیکیج جلد سے جلد دیں ۔کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو کرونا الاونس جلد سے جلد دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھایئں

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan