خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق محکمہ انسداد بدعنوانی کو انکوائری کے لئے خط ارسال کر دیا گیا ہے ،خط رکارڈ نہ دینے پر محکمہ انسداد بدعنوانی کا سیکریٹری کے پی اسمبلی کو لکھ دیا گیا ہے،
خط میں سیکرٹری اسمبلی کو درخواست کی گئی ہے کہ اسمبلی کے متعلقہ حکام سے رکارڈ طلب کیا تھا، لیکن فراہم نہیں کیا گیا، رکارڈ دینے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں،اس خط کو ابتدائی نوٹس سمجھا جائے گا، رکارڈ نہ دینے پر فوجداری قوانین کےتحت کارروائی کی جائے گی، محکمہ انسداد بدعنوانی پی ٹی آئی دور میں صوبائی اسمبلی میں بھرتیوں کی انکوائری کر رہی ہے ،یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں گریڈ 16 سے 18 تک آسامیوں پر سابق وزیراعلی، وزراء اور افسران کے رشتہ داروں کو بھرتی کیا گیا ہے،

Shares: