مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ : غزہ کے مظلوموں کے حق میں بار اور پریس کلب کا سیمینار، ریلی

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

2025 میں فضائی حادثات،عوام میں خوف کی لہر

2025 میں فضائی سفر کے دوران کئی افسوسناک اور...

مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

مالدیپ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی...

پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں کے تیسرے اور...

وزیراعظم کی کرومیٹک کے سی ای او سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق خان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق خان سے ملاقات جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس ملاقات میں کہا کہ حکومت ملک سے تمباکو نوشی کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے. تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر پالیسیاں زیر بحث لائی گئیں۔

علاوہ ازیں اس موقع پر کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے کیمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے مائیکل بلوم برگ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو تعریفی خط دیا، واضح رہے کہ فروری 2023 میں حکومت کی طرف سے تمباکو نوشی کے خاتمے کی کوششوں کے تسلسل میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں اضافہ کیا، دنیا بھر کی صحت عامہ اور تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل پاکستان سے اس ناسور کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے مائیکل بلوم برگ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ پاکستان میں تمباکو نوشی کے خاتمے، نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دور کرنے اور معاشرے میں آگاہی فراہم کرنے پر کرومیٹک کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمباکو نوشی کے خاتمہ کے لئے شارق خان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت تمباکو نوشی کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گی۔