خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

0
76

خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان فٹ اور انسانی زندگی کیلئے نقصان دہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکتی ہے 27جون کے بعد وہیکل ایگزامینر سے ان فٹ تعلیمی ادارے کی گاڑی کوکسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی-

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع،پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تعلیمی اداروں کے اندر فٹنس کا معائنہ کرے گی،ان فٹ اور آلودگی پھیلانے والے گاڑیوں کو موقع پر تحویل میں لیا جائے گا،تعلیمی اداروں کا معائنہ چھٹی کے روز یا اتوار کو کیا جائے گا تاکہ طلبہ پر اثر نہ ہو-

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان فٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھی درخواست دی جائے گا ،فیصلے کے حوالےسے پرائیویٹ ا سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی خط لکھا گیا-

آئی ایم ایف کو نئے مجوزہ بجٹ پر تحفظات ہیں،وزیر خزانہ

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی روٹ پر چلنے سے روک دیا تھا محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ ماڈل 2000 اور دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر پابندی ہو گی۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام نے کہا تھا کہ پرانی گاڑیاں ماحول کے لیے خطرہ ہیں اور ان پرانی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم دسمبر 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں پر 15 جنوری کے بعد پابندی عائد ہو گی پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے تاہم رعایتی مدت کے بعد فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

سرکاری پولیس گاڑی میں ڈیزل ڈالنے والا اہلکار معطل

Leave a reply