خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

پشاور (اے پی پی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پاکستان اور وطن سے محبت کے اظہار کےلئے خیبر پختونخواکے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جھنڈے پر "ہم پاکستانی” کا نعرہ بھی لکھا جائے گا اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا لوگو بھی بنایا جائے گا۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کو جلد مذکورہ مراسلہ پرعمل درآمد کرنے کےلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی پرچم امن و سلامتی کی علامت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے طلبہ میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید بڑھے گا، "ہم پاکستانی” کا پیغام صوبے کے ہر گھر تک جائے گا، مذکورہ اقدام پاکستان کےلئے محبت اور پاکستانیت کے جذبے کا عکاس ہے.

Tagsbaaghi

Comments are closed.