![krk](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/06/krk.jpg)
خود ساختہ نقاد کہلانے والے کے آر کے نے اس بار لے لیا ہے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو آڑھے ہاتھوں ، انہوں نے ایک ٹویٹ میں وکی کوشل کو کلو بھائی کہتے ہوئے لکھا کہ کلو بھائی کی چار حالیہ فلمیںفلاپ ، فلموں کا نام درج کرنے کے بعد انہوں نے ٹویٹ میںیہ بھی لکھا کہ پس ثابت ہوا کہ وکی کوشل ایک اچھا سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے سولو ہیرو نہیں ، ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وکی کوشل نے سوچا تھا کہ سپر سٹار کترینہ کیف کے ساتھ شادی کرکے وہ سپر سٹار بن جائیں گے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی اپنی بیوی کی وجہ سے سپر سٹارنہیں بن سکتا ،
” اگر کوئی سپر سٹار بنتا ہے تو اپنے کام اور اپنی فین فالونگ کی وجہ سے بنتا ہے”. کے آر کے ، کے ان ٹویٹس کے بعد انکو لیا سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں ایک نے لکھاکہ کبھی اپنا حال بھی بتا دیا کر کہ تُو بطور ایکٹر کہاں کھڑا ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ دیکھ لو فلاپ فلمیں دینے کے باوجود اس کے پاس یہ اعزاز ہے کہ وہ کترینہ کیف کا شوہر ہے. یوں کے آر کے اپنے ہی ٹویٹس کے بعد آ گئے ہیں شدید تنقید کی زد میں. لیکن سب جانتے ہیں کہ کے آر کے کسی قسم کی تنقید سے نہیں گھبراتے.
شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت