مزید دیکھیں

مقبول

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

وزارت داخلہ میں کرپشن الزامات،سیکشن افسر کی واپسی

اسلام آباد: وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے سنگین...

شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے تعلق رکھنے...

گورنر خیبر پختونخوا کا دورہ صوابی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے کی تعزیت

صوابی: گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے جماعت...

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس منطق اور دلائل ختم ہو گئے ہیں اور وہ کشمیر کو ہاتھ سے جاتا دیکھ ر ہا ہے

لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس منطق اور دلائل ختم ہو گئے ہیں اور وہ کشمیر کو ہاتھ سے جاتا دیکھ ر ہا ہے‘ پاکستان اقدار کے لحاظ سے دنیا کا لیڈر ہے‘ قوم کو عمران خان جیسی مخلص قیادت میسر آچکی ہے‘ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان معاشی اعتبار سے اس قدر مستحکم ہو گا کہ اس قوم کا کوئی ثانی نہیں ہو گا۔

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وہ جمعرات کے روز الحمراءہال میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے تناظر میں ”پاکستان کا بین الاقوامی کردار اور مسئلہ کشمیر پر پیشرفت“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق‘ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز اختر سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں دنیا کی ترجیحات بدلنے کی کوشش کی‘ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دنیا کی سیاست میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں آتا تھا لیکن عمران خان نے آکر اس میں تبدیلی لائی اور عالمی سطح پر محسوس کیا گیا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان عمران خان ہی تصفیہ کروا سکتے ہیں‘ یہ بہت بڑا اعزاز ہے‘ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان کی فوج کا جو کردار دنیا کے سامنے آیا اس سے بہتر نہیں ہو سکتا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی زندگی کی ایکی ایسی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا ،