سعودیہ عرب؛ منشیات سمیت مختلف جرائم میں ملوث متعدد افراد گرفتار

0
36

سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مملکت میں منشیات کے دھندے سمیت مختلف جرائم میں ملوث متعدد سماج دشمن عناصرکو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور ان کے قبضے سے برآمد کی جانے والی منشیات اور اسلحہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ "سکیورٹی فورسز کے قبضے میں” کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حفر الباطن میں ایک مقامی شخص کو گرفتارکیا جس نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن پر ایک آن لائن چینل بنایا تھا۔ اس کے ذریعے وہ جنسی مواد شائع کرتا تھا۔ اس نے ایک بچے کو زبانی طور پر ہراساں کیا اور ایک اور ایپلی کیشن کے ذریعے براہ راست نشریات میں ناشائستہ الفاظ کہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق جدہ میں بارڈر سکیورٹی فورسز منشیات کے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا جو نشہ آور ایمفیٹامائن کی تشہیر کر رہا تھا۔ نشہ آور چرس اور ایمفیٹامائن کی تشہیر کرنے والے دو دیگر ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں رقم برآمد کر لی گئی۔ پبلک سکیورٹی حکام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ حایل میں ایک شہری کو بھنگ اور نشہ آور گولیوں کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

صبیا کے مقام پر 4 یمنی باشندوں اور ایک شہری کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے 34.8 کلو گرام منشیات کی ترویج کی کوشش کی تھی۔ مشرقی علاقے میں ایک شہری کو گرفتار کیا گیا جس نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن میں فحش کلپس شائع کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک چینل بنایا، اور القنفودہ میں ایک شہری جس نے نشہ آور ایمفیٹامین اور نشہ آور چرس کی 10,506 گولیوں کی تشہیر کے لیے ایک زیر تعمیر مکان کو اڈے کے طور پراستعمال کیا تھا کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
الراس میں ایک شہری کو نشہ آور چرس کی تشہیر کرنے پر گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیے گئے۔ تبوک میں ایک شہری کو عوامی مقام پرایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا۔ جدہ میں یمنی شہری کو بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا جو نشہ آور ایمفیٹامائن کی تشہیر کر رہے تھے۔

Leave a reply