امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل’ نےاپنی رپورٹ میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ نے اپنے تیل کے ضائع ہونے والے ایک تہائی تیل کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے.
سعودی آئل انڈسٹری کے اہلکار نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ سعودی عرب کی خام برآمدات حسب معمول جاری ہرہیں گی کیونکہ سعودیہ نے اپنے ریزرو اور جمع شدہ ذخائر کو زیر استعمال لا کر سپلائی میں تعطل نہیں‌آنے دیاہے.

واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارامکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا

Shares: