اداکارہ کبری خان جو کہ چھوٹی اور بڑی سکرین کی اداکارہ ہیں، اداکارہ ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کو ہر طرح کے کردار کرنے چاہیں . میں بھی ہر طرح کے ردار کرنا چاہتی ہوں،. چاہے مجھے لڑکا بننا پڑے میں بننے کو تیار ہوں . ایسا نہیں ہے کہ میں بولڈ کردار نہیںکرنا چاہتی یا کر سکتی مجھے بولڈ کردار کرنا پڑا تو کروں گی. ایک آرٹسٹ کو خود کو دائرے میں بند نہیںکرنا چاہیے. اداکارہ کبری خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں الگ اور منفرد کردار کروں. مجھے بہت خوشی ہے کہ ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار کو بہت سراہا گیا. اسی طرحسے میری فلم لندن نہیں جائونگا میںبھی
میرے کردار کو بے حد پذیرائی ملی . مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر طرحکے کردار میں پسند کرتے ہیں. میں سکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ، میںبڑی کاسٹ یا ٹیم دیکھنے کی بجائے یہ دیکھتی ہوں کہ اس میں میرا کردار کیا ہے اور یہ کہانی لوگوں کو پیغام کیا دے رہی ہے. کبری خان نے یہ بھی کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے. انہوں نے کہا کہ مہوش حیات ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ ہمیشہ ہی بہت اچھا رہا ہے.