کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم: ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداکارہ کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت میں ایف آئی اے نے کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے، ساتھ ہی پی ٹی اے کو یوٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی ہدایت کردی اور سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
 واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھاکہ یو ٹیوبر اور سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت ووقار کو مجروح کیا گیا۔

Shares: