کمرے میں بھوت دیکھا ساری رات کرسی پر بیٹھی رہی کبری خان

میں جب بھی کسی نئی جگہ پر جاتی ہوں تو آیت الکرسی پڑھ لیتی ہوں
0
30
kubra khan

نامور اداکارہ کبری خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے ساتھ ایک بار ایک عجیب و غریب واقعہ ٔپیش آیا وہ واقعہ کچھ یوں تھاکہ . کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں ، ہمیں وادی نیلم لیجایا گیا وہاں ایک کمرے میں مجھے ٹھہرا دیا گیا، میں کمرے میں اکیلی تھی اور اپنے موبائل پر وڈیوز دیکھ رہی تھی کہ میری اچانک نظر پڑی کچن پر وہاں سے ایک سر باہر نکلا، وہ سر کسی بھوت کا تھا، میں‌اتنا ڈری کہ نہ کرسی سے اٹھ سکی نہ ہی اسکو دوبارہ دیکھ سکی، میں‌نے موبائل پر سورہ رحمان لگا لی، وہ ساری رات سنتی رہی.

جب صبح ہونے لگی فجرکا وقت ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ جو سر ساری رات کچن سے باہر نکل کر دیکھتا رہا ہے وہ اب نہیں ہے چلا گیا اس کے بعد کہیں جا کر مجھے نیند آئی. اور میں نے شکر ادا کیا خدا کا کہ میں محفوظ رہی. ”کبری خان کہتی ہیں کہ میں جب بھی کسی نئی جگہ پر جاتی ہوں تو آیت الکرسی پڑھ لیتی ہوں.” تاکہ میں محفوظ‌رہوں. یاد رہے کہ کبری خان نے آخری بار فلم لندن نہیں جائونگا میں کام کیا تھا اس کے بعد ان کا ابھی تک کوئی بھی پراجیکٹ آن ائیر نہیں گیا.

گھوڑی ، وینیو ، مینیو سب تیار ہے بس دلہن مل جائے کارتک آریان

میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

Leave a reply