کچھ بھی ہو جائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا ، عروہ حسین نے ایسا کیوں کہا؟

0
90

پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ ،ماڈل اور پروڈیوسر اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی مرد میں جذباتیت اور احساس کا عنصر دیکھتی ہیں اور انہیں وہی مرد اچھے لگتے ہیں جن میں احساس اور جذبات ہوں۔

باغی ٹی وی : عروہ حسین نے حال ہی میں اداکار و میزبان واسع چوہدری کے اے آر وائے ٹی وی پر نشر ہونے والے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی پربات کی۔

پروگرام میں عروہ حسین نے بتایا کہ ان کی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ‘ٹچ بٹن‘ مکمل ہے مگر اسے فی الحال ریلیز نہیں کیا جا رہا ہے۔

’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری نہ کرنے کے سوال پر عروہ حسین نے کہا کہ انہیں پروڈکشن کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے فلم کو پروڈیوس کرتے وقت اداکاری کریں گی اس لیے انہیں خود کو فلم میں کاسٹ کرنے کا خیال نہیں آیا۔

ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک ہیں مگر اس کے باوجود وہ فوری طور پر محبت نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مرد میں جذباتیت اور احساس کا عنصر دیکھتی ہیں اور انہیں وہی مرد اچھے لگتے ہیں جن میں احساس اور جذبات ہوں۔

عروہ حسین نے کہا کہ خدا کی طرف سے ہر مرد کو احساس اور جذبات دیئے گئے ہوتے ہیں مگر بہت سارے افراد کو انہیں استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا یا وہ انہیں استعمال کرنے سے محروم رہتے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں عروہ حسین سے معنی خیز ڈائیلاگ بولا کہ انہیں کسی نے بتایا کہ اگر کچھ بھی ہو جائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘ –

جس پرواسع چوہدری نے انہیں جواب دیا کہ اداکارہ نے بریک اپ کا جو نتیجہ نکالا ہے وہ یہ ہے کہ ’کچھ بھی ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘۔

اداکارہ نے میزبان کی وضاحت پر دوبارہ مسکراتے ہوئے یہی جملہ دہرایا کہ ’کچھ بھی ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں عروہ حسین اور ان کے شوہر فرحان سعید کے درمیان کشیدہ تعلقات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کے والدہ نے بیٹی کی طلاق کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

تاہم حیران کن طور پر دونوں نے گزشتہ چند ماہ سے پھیلنے والی افواہوں پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جس وجہ سے ان کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہیں۔

’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کو ٹھکرانے کا آج بھی افسوس ہے عروہ حسین

Leave a reply