مزید دیکھیں

مقبول

کچھ پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ بکس اٹھائے گئے،دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی،حافظ سعد رضوی

کچھ پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ بکس اٹھائے گئے،دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی،حافظ سعد رضوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے آخری وقت میں جیتنے پر تحریک لبیک نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ اہلیان کورنگی نے بوسیدہ سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر ہمیں سپورٹ کیا ٹی ایل پی کے کارکنان نے ہر مشکل میں پولنگ جاری رکھوائی تا ہم انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ بکس اٹھائے گئے یہ الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان ہے صرف ایک پولنگ بوتھ پر ٹی ایل پی کے 74 ووٹ مسترد کیے گئے ہمارے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے دھاندلی میں ملوث ہر کردار کو بے نقاب کریں گے ہم نے چھٹی کے روز ووٹنگ کی درخواست دی تھی

واضح رہے کہ این اے 240 کورنگی کراچی 2 کے ضمنی الیکشن کے 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز ز10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ کا ٹرن اور 8.38 فیصد رہا، کل ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے

 ‏ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیں گے،ٹی ایل پی رہنما نے نتائج ماننے سے انکار کردیا 

گاڑی پر فائرنگ، حافظ سعد رضوی کا کارکنان کے نام اہم پیغام جاری

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان

قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

سعد رضوی نے کہا ہے کہ چولستان پانی کی بوند بوند کو ترس گیا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan