کویت نے بیرون ملک سفر پر پابندی لگادی ، کس کو اجازت ہوگی

باغی ٹی وی :کویت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اپنے شہریوں پر 22 مئی سے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی ہے .

کویت کی وزارت اطلاعات نے کابینہ کے فیصلے کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمر کے جو گروپ ویکسین لگوانے کے اہل نہیں،ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔کویتی کابینہ نے غیرکویتیوں کے ملک میں داخلے پرعاید پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت میں اب تک 276500 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔کویتی حکومت نے دس روز قبل بھارت سے آنے والی پروازوں کے ملک میں داخلے پرعارضی پابندی لگائی تھی۔حکومت نے یہ فیصلہ بھارت میں کورونا کی تباہ کن صورت حال کے بعد کیا .

واضح رہے کہ کویتی حکومت نے کووِونا کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں اضافے کے پیش نظر 7 فروری کو غیرشہریوں کے ملک میں داخلےپر پابندی لگا رکھی ہے .

کویتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق خلیجی ریاست میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے والدین ، بچے اور ان کے ساتھ گھریلو ملازمین اس فیصلے سے الگ ہیں اور انھیں پابندی کے عرصے کے دوران میں ملک میں آنے کی اجازت ہے۔ان افراد کو کویت میں آمد کے بعد آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 514 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 32 لاکھ 29 ہزار 108 متاثر ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 41 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 لاکھ 26 ہزار 628 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہے۔

Shares: