کیا میاں اسلم اقبال وزیر داخلہ پنجاب بن گئے تو پھر بم باندھ کر گھروں میں نہیں گھسیں گے؟
سینئر صحافی حامد میر نے میاں اسلم اقبال کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا؛ میرا نام میاں اسلم اقبال ہے اور میں بم باندھ کر آپکے گھروں میں گھس جاؤں گا. حامد میر نے مزید لکھا کہ؛ امید ہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ بن گئے تو پھر بم باندھ کر گھروں میں نہیں گھسیں گے.
میرا نام میاں اسلم اقبال ہے ۔۔
میں بم باندھ کر آپکے گھروں میں گھس جاؤں گا ۔۔۔۔ امید ہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ بن گئے تو پھر بم باندھ کر گھروں میں نہیں گھسیں گے pic.twitter.com/UJ9TDQQX3H— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 11, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
اس ویڈیو میں میاں اسلم اقبال کہہ رہے ہیں کہ؛ "میرا نام میاں اسلم اقبال ہے میں بم باندھ کے آپ کے گھروں میں گھس جاؤں گا اور آپ کے بستر تک پہنچ جاؤں گا اور پھر میں آپ کو بتاؤں گا کہ غیرت کیا ہوتی ہے.” میاں اسلم نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ؛ "میں چھوڑوں گا کسی کو بھی نہیں یہ یاد رکھنا میری دوستی اور دشمنی کو سب جانتے ہیں انشاءاللہ میں آپ کا بندوبست کروں گا یہ سی سی پی او لاہور آپ کا اور جتنے نام میرے ذہن میں ہیں اسمبلی کا فورم میرے پاس ہے اور میں ایک سیاسی آدمی ہوں میں نے سارے معاملات دیکھے ہوئے ہیں میرا 37 سال کا سیاسی سفر ہے بائیس سال میں نو الیکشن میں نے لڑے ہیں.”