سینئرصحافی و تجزیہ کار اعزاز سید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی چپکے چپکے قریب آرہی ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے کہا کہ کچھ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا تھاجس میں چودھری اعتزازاحسن نے بھی شرکت کی تھی۔
جبکہ اس موقع پر مولا بخش چانڈیو نے اعتزاز احسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہت حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس وقت بڑا اہم جملہ کہا، وہ یہ کہ اعتزاز احسن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کیس لڑتے ہیں یہ اگر ان کی تھوڑی سی حمایت کررہے ہیں تو مجھے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
دوسری جانب  ارشاد بھٹی نےعطا تارڑ سے اقتدار میں آنے کی وضاحت مانگ لی اور  ارشاد بھٹی نے عطا تارڑ سے سوال کردیا کہ میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ تحریک انصاف والے نااہل لوگ تھے،  آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ لوگ اقتدار میں کیوں آئے تھے؟ اس پرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ریاست کو بچانے آئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛  ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  
تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے عطا تارڑ کے جواب کو کاٹتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگیوں نے تو یہ بتایا کہ ایک تقرری کی وجہ سے آئے تھے،  شہباز شریف نے بتایا کہ چند قوانین تبدیل کرنے تھے جس کے وجہ سے اقتدار میں آئے اور انکا کہنا تھا کہ ان کے اقتدار میں آنے سے نہ تو ملک کا، نہ ہی عوام کا کوئی فائدہ تھا ان کا مقصد ریاست بچانا نہیں تھا۔








