کیا یہ 9 سے سات اور پھر پانچ اور پھر تین کا بینچ نہیں بنا؟ رانا ثناءاللہ

0
33
rana sanaullah

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پیسے دینے پر پارلیمنٹ کا فیصلہ حکومت پر بائنڈنگ ہوگا۔ جبکہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ لاہور کے کسی وکیل سے پوچھ لیں دو بیٹوں کا قصہ کیا ہے ؟ چار ججز کا فیصلہ ہے کیا وہ چار ججز کمتر جج ہیں؟ کیا یہ 9 سے سات اور پھر پانچ اور پھر تین کا بینچ نہیں بنا؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے میں آزاد ہے لیکن یہ فیصلہ حکومت پر بائنڈنگ نہیں، الیکشن کو پیسے دینے سے متعلق جب تک پارلیمنٹ فیصلہ نہیں کرتی یہ بات ابھی قبل از وقت ہوگی، پارلیمنٹ کوئی فیصلہ کرتی ہے تو وہ حکومت پر بائنڈنگ ہوگا، قرار داد پوری پارلیمنٹ کا حکم ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راولپنڈی ؛ خاتون موبائل نیٹورک کے ٹاور پر چڑھ گئی
اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی
تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے،صحافی کو ملی دھمکی سچ ثابت
تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ اگریہ بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو یہ بھی ایک بار ہوجانا چاہیے، چار ججز پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ ہمارا یہ فیصلہ ہے۔ تاہم ان کایہ بھی کہنا ہے کہ دعویٰ سے کہتا ہوں اس الیکشن میں عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا، ہمیں الیکشن میں خطرہ نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن ایک دن ہو۔

Leave a reply