لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پورا شہر جائے گا،
شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،ہم امن کے حامی ہیں،ہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے ،اقتدار میں ہر آدمی کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے، وطن کیلئے کفن پہننا پڑتا ہے، ملک کی معیشت تباہ،سیاست فسادات کی لپیٹ میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فوری صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے،یہ لوگ جو قدم اٹھاتے ہیں انکے خلاف چلا جاتا ہے، تمام عدالتوں کا شکر گزار ہوں کہ روزانہ کی بنیادوں پر کیسز سن رہے ہیں، روات میں عمران خان کا بھرپور استقبال کریں گے، ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں لیکن بد امنی کا سوچ بھی نہیں سکتے، راولپنڈی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق پر رہتے ہوئے راولپنڈی عمران خان کے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، میرے پاس مذاکرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے، بات چیت سے مسئلہ حل ہو تو اس سے اچھی بات کوئی اور ہے ہی نہیں، لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،جو ملبہ ہم پر گر رہا تھا ، جو برفانی تودہ ہمارے سر پر گرنا تھا وہ انکے سر پر گر گیا ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے،اب یہ الیکشن کروائیں انکے پاس ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں، انکی ضمانتیں ضبط ہوں گی،
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا