فلم لال سنگھ چڈھا آج ریلیز ہونے جا رہی ہے ، عامر خان نے گزشتہ روز اس فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا. اس موقع پر بالی وڈ کی جن نامور شخصیات نے شرکت کی ان میں کالکی کوچلن، رندیپ ہڈا، مکیش چھابڑا، کنال کپور، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، کرینہ کپور، سیف علی خان، وجے ورما، ایرا خان، روہت صراف، شریا پیلگونکر، سشمیتا سین، اتل کلکرنی، ناگا چیتنیا اکینینی، رمیش تورانی، ٹسکا چوپڑا، ریچا چڈھا، آشوتوش گواریکرو دیگر کے نام قابل زکر ہیں. فلم جس جس سلیبرٹی نے بھی ابھی تک دیکھی ہے انہوں نے اچھے ریمارکس دئیے ہیں. شاہ رخ خان کو ان کے گھر جا کر عامر خان نے فلم دکھائی شاہ رخ نے تعریفوں کے پل باندھے تھے.

واضح رہے کہ عامر خان کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی فلموں میں اکثر کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا ہے وہ جب بھی کسی فلم میں‌کام کرتے ہیں اس کی کہانی کے سکرپٹ کی مضبوطی کو اہمیت دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم کو لوگ سال ہا سال یاد رکھتے ہیں. لال سنگھ چڈھا ان فلموں میں سے ایک ہے جس نے ریلیز سے قبل نہ صرف دھوم مچا رکھی ہے بلکہ اس کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے. کرینہ کپور کا کہنا ہےکہ ان کے لئے فلم اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں کام کرنے کے دوران وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھیں اور اسی حالت میں انہوں نے کام کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ نبھائی.

Shares: