باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے
پنجاب کے شہر جہلم میں گولیاں چل گئیں، اس دوران ن لیگی رہنما کو قتل کر دیا گیا، جہلم میں ن لیگ کے مقامی رہنما راجہ رؤف کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ہے، رات گئے مسلح ڈاکو راجہ رؤف کے گھر میں گھسے اور لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران راجہ رؤف نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے راجہ رؤف کو اغوا کیا اور ساتھ لے گئے، بعد ازاں راجہ رؤف کو گولی مار دی ،ڈاکو نعش دینہ کے مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے گئے راجہ رؤف کا تعلق بھوانج سراۓ عالمگیر سے ہے جو یعقوب پیلس جہلم میں رہائش پذیر تھے پولیس حکام کے مطابق راجہ رؤف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے
واقعہ کے بعد راجہ رؤف کے لواحقین بھی ہسپتال پہنچ گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کریں گے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا
ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ظلم و بربریت کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں ن لیگی سابق چئیرمین یونین کونسل سمبلی راجہ رؤف کا بہیمانہ قتل دہشت گردی اور لا قانونیت کی انتہا ہے، پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے کوئی ضلع بھی محفوظ نہیں، پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی ابترصورتحال حکومتی نا اہلی کی زندہ مثال ہے بے جا سیاسی مداخلت سے ادارے غیر موثر ہو چکے ہیں، اپنے ساتھی کے قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ذمہ داری ہے، راجہ روف (مرحوم) کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں