سی ڈی اے مزدور یونین کا حاجی امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت.

0
40

سی ڈی اے مزدور یونین کا حاجی امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت.

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی محمد نوازکھوکھر،سابق ناظم محمد افضل کھوکھرکے بھائی،سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کے چچا،فرخ کھوکھر،عمر کھوکھراور ثمر کھوکھر کے والد حاجی امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کی وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی صابر،چوہدری ارشد،سردار محمد آصف،مرزاسعید اختر،اسد محمود،راجہ محمد رفیق،احمد علی شیرازی،محمد سرفراز ملک،چوہدری زاہد احمد،ملک خلیل،چوہدری سفیر،طارق آفریدی،عارف،سلیم بھٹی،وارث دلیپ،عمر جھبانہ،چوہدری شہزاد،ناصرعباسی و دیگر عہدیداران نے دلی تعزیت کا اظہار کیا.

اس حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس ستارہ مارکیٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a reply