باغی ٹی وی : چونیاں (عدیل اشرف کی رپورٹ) کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان، ادویات ناپید، امراض قلب کے مریض ادویات نہ ہونے کے باعث اذیت میں مبتلا، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت فوری نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کارڈیک سنٹر چونیاں میں ایک ماہ سے امراضِ قلب کی ادویات ناپید ہو چکیں ہیں ضلع کا واحد کارڈیک سنٹر سہولیات سے محروم ہے امراض قلب کے مریض کی تمام ادویات ختم ہونے سے لواحقین مریضوں کو لاہور منتقل کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، چوہدری ارشد، سردارعلی چیئرمین و صدر سبزی منڈی، چوہدری طفیل علی، چوہدری اشفاق احمد، ابرار غوری و دیگر شہریوں نے پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں انجیکشن ایس کے، انجیکشن ہاپیرین، انجیکشن ڈیکلوران، انجیکشن لارس 6 حتیٰ کہ برنولا تک بھی دستیاب نہیں ہے سنٹر کے ڈاکٹر صرف نسخہء نویسی کرنے پر مجبور ہیں ۔ایک ماہ کے دوران سینکڑوں مریضوں کو ادویات نہ ہونے کے باعث لاہور ریفر کیا گیا جبکہ چار مریض ایسے بھی ہیں جو راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تاجر و شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا کہ کی فوری طور پر کارڈیک سنٹر میں ادویات مہیا کی جائیں۔ ایم ایس کارڈیک سنٹر چونیاں ڈاکٹر تصور بٹ نے موقف میں کہا کہ محکمہ صحت نے ادویات کیلئے بجٹ پاس ہی نہیں کیا محکمہ صحت کو بار ہا آگاہ کیا ہے اور ہسپتال کا اتنا بجٹ نہیں کہ خود خرید سکیں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں