اسلام آباد(محمداویس)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ارکان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آنا چھوڑدیا،کورم نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹی کااجلاس نہ ہوسکا،ای ڈی پمز نے کمیٹی کوبتایاکہ پمزمیں ڈینگی کے گزشتہ روز 500مریض ایمرجنسی میں آئے 50ایڈمیٹ کئے جبکہ 100بیڈزڈینگی کے لیے مختص کردیئے ہیں ۔
جمعہ کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے چیرمین راناتنویرکمیٹی میں آئے جبکہ ارکان میں سے سینیٹر مشاہدحسین سیداور شاہدہ اخترعلی کے علاو ہ کوئی کمیٹی میں نہیں آیا کمیٹی میں وزارت نیشنل ہیلتھ کے آڈٹ پیروں کاجائزہ لیاجاناتھاکمیٹی میں کل ارکان کی تعداد 29 ہے جس میں سے چیرمین سمیت تین ارکان کمیٹی اجلاس میں آئے جبکہ کورم کے لیے 8ارکان کی ضرورت ہوتی ہے
اس موقع پر راناتنویر نے کہا جبکہ قومی اسمبلی کااجلاس ہورہاہوتو کمیٹی کااجلاس آئندہ نہیں رکھاجائے گا ارکان کمیٹی میں نہیں آتے ہیں شاہد اخترعلی نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی کوئی نہیں ہے کہ وہاں سے ارکان کوبلاکرکورم مکمل کیاجاسکے ۔
اس دوران غیررسمی گفتگو کے دوران ارکان نے دینگی کی صورت حال کے حوالے سے ای ڈی پمزہسپتال ڈاکٹراعجاز قدیر سے پوچھ جس پر انہوں نےبتایاکہ پمزہسپتال میں ڈینگی کے گزشتہ روزجمعرات کو 500مریض ایمرجنسی میں آئے جن میں سے50 مریضوں کوہسپتال میں داخل کیاگیا
پمز میں 100بیڈزڈینگی کے لیے مختص کردیئے ہیں سب سے زیادہ کیس آئی ایٹ آئی نائین اور غوری ٹاؤن سے آرہےہیں جہاں سے مریض آتاہے وہاں پر مقامی انتظامیہ ڈینگی کاسپرے کردیتی ہے ۔
ڈینگی کااعلاج آسان ہے مگر جب مریض کے پلیٹ لیٹس کم ہوجائیں تو اس وقت مریض کو ہسپتال کی ضرورت ہوتی ہے ۔انتظار کے باوجودکمیٹی ارکان کے نہ آنے پر چیرمین کمیٹی نے اجلاس ملتوی کردیا۔