باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ اور شراب فروش سمیت 3 ارکان گرفتارکر لئے گئے،گلشن اقبال پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں، سٹریٹ کرائم۔موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان زین عرف زینی اور احمد جاوید گرفتار کئے گئے،ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ پانچ موٹر سائیکلیں۔ 6 موبائل فونز اور 25 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی،
دوسری کارروائی میں شراب فروش اقبال گرفتار کر لیا گیا، ملزم اقبال کے قبضہ سے 60 شراب کے کین برآمد کئے گئے، ملزم کے خلاف 30 لٹر شراب کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او آصف گل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی
دوسرئ جانب کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، 3 رکنی سنیچر گینگ گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ عثمان ، ثنا اللہ اور ابرار شامل تھے، ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان سے13 موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد








