لاہور،سرچ آپریشنز کے دوران 41 اشتہاری مجرمان گرفتار

پولیس عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے متحرک ہے
arrest khi

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے رواں سال میں اب تک3885سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ ان سرچ آپریشنز کے دوران99694 گھروں، 51804 کرایہ داروں اور 424840 اشخاص کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشنز 196 ہوٹلز،60 گیسٹ ہاؤسز،97 ہوسٹلز اور 4836 دکانیں چیک کی گئیں اورضابطہ فوجداری 55/109کے تحت کے 3723 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس دوران منشیات کے20 جبکہ ناجائز اسلحہ کے 30 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح دوران سرچ آپریشنز 41 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ متواتر جاری ہے اور لاہور پولیس عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے متحرک ہے

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

دوسری جانب تھانہ شاہدرہ کی حدود یوسف پارک، بیگم کوٹ اور گردو نواح میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔ ایس ایچ او شاہدرہ صغیر احمد اور چوکی انچارج بیگم کوٹ عبدالرحمان اے سی والے کمروں سے نکلنا اپنی توہین سمحھنے لگے۔مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ شاہدرہ کے علاقوں میں سہ پہر ہوتے ہی پتنگ بازی کے شوقین آسمان کو رنگ برنگے پتنگوں سے سجا دیتے ہیں۔شام ہونے تک پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ قبل ازیں بھی علاقہ میں پتنگ بازی کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے نااہل ترین ایس ایچ او شاہدرہ صغیر کو فوری طور پر تبدیل کر کے قابل ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.