باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے رواں سال 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے رواں سال کے 5 مہینے میں 8 گینگ گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل کیے، 26 گینگ ملزمان سے دوران تفتیش انکشاف پر 224 مقدمات میں چالان کیے،کل 413 مقدمات میں گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ مالیتی 11کروڑ 76 لاکھ 86ہزار سے زائد برآمد کئے، بعد از برآمدگی 605 ملزمان حوالات جوڈیشل بھجوایا،ڈی ایس پی حسین حیدر کے مطابق سنگین مقدمات میں A کیٹیگری کے46 کس مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ،اندھے قتل، رابری معہ قتل،زنا بالجبر،ڈکیتی میں 9 کس ملزمان کے چالان کیے،اجرتی قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 شوٹر گرفتار کیے ملزمان سے طلاںٔی زیورات،موباںٔل فونز،اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا،

ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریف سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،

سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

Shares: