لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی،بے راہ روی بھی بڑھتی جارہی ہے لیکن پاکیزہ رشتوں کی طرف سے اگر اس قسم کی حرکت ہوتو پھرمعاشروں کے وجود کو قائم نہیں رکھا جاسکتا، شاید یہی وجہ ہے کہ اب معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ حقیقی رشتوں پر بھی اعتبار نہیں رہا، لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں درندہ صفت باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا، درندہ صفت باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں درندہ صفت باپ عبدالمنان نے بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالمنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تاحال ملزم فرار ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

اگریہ سچ ہے تو پھرانسانیت کے شرم وحیا کا بھی پھراختتام ہونےجارہا ہے اور اگریہ جھوٹ ہے توپھراس قسم کے واقعات کے پیچھے کرداروں‌ کو بے نقاب ہونا چاہیے ،

یہ اس لیے کہ اکثرایسے واقعات میں‌ بیوی کی جب اپنے خاوند سے نہیں بنتی تو وہ بیٹیوں کو استعمال کرکے ایسے الزام دھرتی ہیں‌کہ جس پرالزام لگ جائے تو اس کی دنیا بھی تباہ ہوجاتی ہے اورپھرایسا انسان کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہتا

Comments are closed.