نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا

جسٹس سلطان تنویر نے فرحان طارق کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ،عدالت نے ایل ڈی اے سے نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں تحریری حکم میں حکم کہا گیا کہ عدالت نے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی صوبائی وزیر خزانہ اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کردیے ،تمام فریقین 29 نومبر کو شق وار جواب جمع کرائیں ،ڈی جی ایل ڈی اے عدالتی معاونت کے لیے زمہ دار افسر تعینات کریں، اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات سے متعلقہ دستاویزات بھی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائیں ،درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی،جسٹس سلطان تنویر نےعوام کے ٹیکس کے پیسے سے محسن نقوی کی تشہیر کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے،یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ضائع نہیں ہونے دیں گے،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنے والوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں گے،عدالت نے فلائی اوورز کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا، درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Comments are closed.