لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے جوہر ٹاؤن کے کیفے کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا، وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تعمیر 25 دسمبر تک مکمل ہو گی،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کا کام جلدی مکمل کریں، 25 دسمبر بہت دور ہےنو انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے، پیر تک مشاورت کر کے بتائیں کب تک انڈر پاسز کاکام مکمل ہو سکتا ہے،
دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےآج کا ائیر کوالٹی انڈکس جاری کردیا،گرین فورٹ 2 ،لاہور میں اے کیو آئی 230 رہا،پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 210ریکارڈ کیا گیا،ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 246نوٹ گیا،شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 229ریکارڈ کیا گیا،شاہین ویلز فیز ٹو،لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر ایئر کوالٹی انڈکس 176نوٹ کیا گیا،یہ ڈیٹا گذشتہ چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے.
سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے
آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم
ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں
گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے