لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے والا پہلا چیمبر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہورچیمبر آف نے کا مرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں اورتاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈوسمارٹ سروس سینٹرمیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے والا پہلا چیمبر ہے۔پنجاب کے دیگر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھی سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے چاہئیں۔
کورونا وباء کے شروع میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے سب سے پہلے وزیراعلیٰ فنڈ میں عطیہ دیا۔
الحمد اللہ ہم اب پری کورونا صورتحال پر پہنچ چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بروقت فیصلے کر کے کورونا کا پھیلاؤ روکا.
دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہت اچھی ہے۔پنجاب حکومت صنعتکاروں اورتاجروں کیلئے آسانیا ں پیدا کررہی ہے۔صنعتوں میں انسپکٹرز کی انسپکشن ختم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔
صنعتکاروں اورتاجروں کی سہولت کیلئے متعلقہ محکموں میں فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے۔70برس میں صرف تین سپیشل اکنامک زون بنائے گئے۔ہم نے2برس میں 13سپیشل اکنامک زون میں کام شروع کیا ہے۔
7سپیشل اکنامک زون نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کیلئے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کی منظوری دی جاچکی ہے۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مکمل سیکرٹریز بیٹھیں گے جو بااختیار ہوں گے۔امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ماڈل پولیسنگ کے نظام کو ہر شہر تک لے کر جائیں گے۔ماضی میں پولیس کو سیاسی طورپر استعمال کیا جاتا تھا۔ہم نے پولیس کو بااختیار بنایا ہے۔پولیس میں 10ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جارہی ہے۔
پولیس کو 575نئی گاڑیاں دے رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ 45نئے تھانے بن رہے ہیں اور101تھانوں کیلئے اراضی فراہم کی جارہی ہیں۔پولیس کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی جاچکی ہیں۔ماڈل پولیس سٹیشن کے قیام سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔
پولیس کیلئے کام کرنے کے حالات کو بہتر بنا رہے ہیں۔لاہورشہر میں پارکنگ پلازہ کی تعمیرپر کام شروع کریں گے.شہر کوآلودگی سے بچانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس بہت ضروری ہے۔ہماری حکومت نے ریورراوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کاسنگ بنیاد رکھا ہے۔لاہورکے قریب ایک نیا شہربسنے سے آلودگی میں بہت کمی آئے گی۔عثمان بزدار
نیا شہر46کلومیٹر طویل ہوگا۔پونے چھ لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا لاہور میں زیر زمین پانی بہت نیچے چلا گیاہے اورفضائی آلودگی بھی بڑھی ہے۔نیا شہربسنے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی اورآلودگی کے چیلنج پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس منصوبے میں 90سے زائدفیصد لوکل میٹریل استعمال ہوگا۔مقامی صنعت کو فروغ ملے گااورمعاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔سیمنٹ اوردیگر 40صنعتوں کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔
ماضی میں زرعی شعبہ کی ریسرچ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔زرعی شعبہ کے ریسرچ ونگ کو کوئی فنڈ نہیں دیاگیا۔
ہم نے زرعی ریسرچ اداروں کو فعال بنایا ہے۔زرعی ریسرچ اداروں کو اب کام کرکے دکھانا ہوگا۔ہر ادارہ کام ٹھیک کرے گا تو معاملات خود بخود درست ہوجائیں گے۔صنعتکاروں اورتاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت صنعتکاروں اورتاجروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔
صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا سخت معاشی حالات کے باوجود بہترین صوبائی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کر کے 5فیصد جبکہ سٹیمپ ڈیوٹی 5فیصد سے کم کر کے 1فیصد کی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔
عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے خلا ف بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں دن رات محنت کی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہر موقع پر قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار کی جانب سے وزیراعلیٰ کو فیڈریشن کے دورے کی دعوت دی گئی.








