لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے ،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا اورحلقہ بندیاں کرانا ہے، یہ ادارہ عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے الیکشن کمیشن کو نااہل کرنے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا جائے،

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 137(4)کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دینے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ،جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں عام انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے یہ ادارہ عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ،نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ میں عمران خان کو نا اہل قرار دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے اب الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی صدارت سے نا اہل کرنا چاہ رہا ہے،عدالت الیکش۔ ایکٹ 2017کی سیکشن137(4) کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے،عدالت الیکشن کمیشن کو عمران خان کو پارٹی صدارت سے ممکنہ نااہلی روکے

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Shares: