لاہور میں لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ، کیا کچھ بند
باغی ٹی وی : لاہور میں آج مکمل لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ہے،جس وجہ سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ویکسی نیشن سینٹرز، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، کو کھلا رکھا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے سلسلے میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے دوران مساجد میں اعتکاف پر مکمل پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مزارات بھی بند رہیں گے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے،
ادھر محکمہ اوقاف پنجاب نے اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’پنجاب بھر میں قائم مساجد اور مزارات میں اعتکاف پرمکمل پابندی ہوگی۔اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے.