لاہور :رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت کرہی ہیں، اطلاعات یہی ہیں کہ زندہ دلوں کے لاہور میں عروسی ملبوسات کا بڑا میلہ سج گیا جہاں ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز نے اپنی نئی کولیکشن متعارف کروائیں۔
![]() |
ذرائع کےمطابق پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام رنگینیوں اور رعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ نشاط ہوٹل امپوریم مال میں شروع ہو گیا، جہاں حسن کے جلوے اور رنگ و نور کی برسات کا موسم اس وقت پورے پرلطف انداز سے کرنیں بکھیر رہاہے ،
![]() |
شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے |
نشاط ہوٹل امپوریم مال میں اس وقت کھنکھتی چوڑیاں، سلمے ستارے، اونچی ہیل، فیشن شو کا آغاز ہوا تو پری وش چہرے دلہن کا روپ دھارے، دیکھتی آنکھوں پر بجلیاں گرانے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور مستانی چال سے میلہ لوٹ لیا، فیشن ویک کے پہلے روز ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز ندا اذور، سائرہ شاکرہ، حسن ریہڑ کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش ہوئی۔
![]() |
قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل میں بھائی محمد وسیم کو عمرقید ، مفتی عبدالقوی بچ گئے |
فیشن شو انتظامیہ کے مطابق نشاط ہوٹل امپوریم مال میں گوٹے کناری، موتی تارے سے سجے جدید تراش کے سرخ اور دیگر رنگوں کے ملبوسات فیشن کے دلدادہ افراد کو خوب لبھاتے رہے، شو کے پہلے روز ملکی و غیر ماڈلز نے کیٹ واک کی، پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک میں فیشن کے دلدادہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، رنگیوں کی کہکشاں مزید دودن جاری رہے گی۔