گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزم گرفتار،ملازمہ بازیاب

arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے ملازمہ کو بازیاب کروا لیا ہے،.

واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا،پولیس نے فوری کاروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور ڈیوٹی پر مامورسیکورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا ہے،گھر کے سیکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی تھی ریسکیو کیلئے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ، ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی تھی

پولیس حکام کے بعد پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے کراس کے اہلخانہ سے رابطہ کیا بعد ازاں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اس کے والد کو بلوا کر لڑکی کو حوالے کردیا گیا ،گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کیا گیا تھا اور اسے گھر والوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، اسے گھر میں قید کیا گیا تھا،

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

قبل ازیں ایک اور واقعہ میں اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 10 سالہ بچی فاطمہ فرحان نامی شخص کے گھر پر تین ماہ سے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ ظالم مالکن اور اسکا شوہر فرحان بچی پر تشدد کرتے تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو بازیاب کر کے تشدد کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا، متاثرہ بچی فاطمہ کا کہنا تھا کہ مالکن اس پر تشدد کرتی اور والدین سے بات نہیں کرواتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Comments are closed.