50 ہزارجرمانہ اور تنخواہ بند،حکومتی اپیل پر دلائل طلب

0
29
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ: آئی جی پنجاب پولیس ،ہوم سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو جرمانے اور شوکاز نوٹس کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے 18 ستمبر کو طلب کر لیا ،عدالت نے تینون افسران کو جرمانہ کرنے اور شوکاز نوٹس پر عمل درآمد معطل کرنے کے حکم میں توسیع کر دی ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے حکومت پنجاب کی درخواست پر سماعت کی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو قانون کے مطابق مقدمات میں گرفتار کیا گیا سپیشل جج سنٹرل نے پرویز الٰہی کی ضمانتیں کو منظور کر لیا حکومت پنجاب نے قانون کے تحت پرویز الٰہی کو نظر بند کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاسپشل جج سنٹرل نے درخواست آنے پر پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا,اڈیالہ جیل حکام نے پرویز الٰہی کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ٹرائلز کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوے تینون افسران کو 50.50ہزار جرمانہ کرتے ہوئے شوکاز دے دیے ٹرائل کورٹ نے جرمانہ کی رقم انکی تنخواہوں سے کاٹنے کا حکم دیا ٹرائل کورٹ ایسا حکم جاری کرنے کا قانونی اختیار نہ رکھتی ہے عدالت ٹرائل کورٹ کے جرمانہ اورشوکاز نوٹس پر عمل درآمد معطل کرے

درخواست میں پرویز الہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،اسپیشل جج سنٹرل کورٹ نے عدالتی حکم کے باجود پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر تینوں افسران کے خلاف فیصلے جاری کیا تھا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کو قانون کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جیل منتقل کیا گیا پرویز الہی کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن کے بعد روالپنڈی جیل منتقل کیا گیا اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے غیر قانونی طور پر شوکاز نوٹس جاری کیا عدالت تین افسران کو جاری شوکاز نوٹس کا حکم کالعدم قرار دے عدالت درخواست کے فیصلے تک شوکاز نوٹس کے احکامات کو معطل کرے

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

واضح رہے کہ  چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا ،عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پرویز الہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش کہ کرنے پر تںخواہ بند کرنے کا حکم دیا عدالت نے پرویز الہی کو اجازت کے بغیر روالپنڈی جیل منتقل کرنے پر تین افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا ،عدالت نے ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات کو 50ہزار روپے جرمانہ کردیا ،عدالت نے تین افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا

Leave a reply