لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے لئے بڑا حکم جاری کردیا ہے، عدالت نے لاہور شہر میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعللق کیس کی سماعت کی، نگران حکومت کی جانب سے سموگ تدارک کے لئے چینی ماہرین کی خدمات کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔عدالت نے ٹریفک کے رش والے علاقوں میں خلاف ورزی کی صورت میں ایمرجنسی نمبرز کے بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ نگران حکومت نے سموگ تدارک کے لئےچینی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ورکنگ پیپر جاری کردیا ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب آپ اس ورکنگ پیہر کو وفاقی حکومت کےذریعے چِینی حکومت سے شئیر کریں ۔ چینی ماہرین کی مدد سے سموگ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ شہر میں درخت کاٹنے کو فوجداری جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کی جائے ، لاہور شہر میں سموگ کے معاملے پر پہلے ہی حالات بہت خراب ہیں ، درخت کاٹ کر حالات مزید ابتر نہ کئے جائیں ۔ عدالت نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکیٹ کے لئے آئندہ محکمہ ماحولیات درختوں کی کٹائی کی صورت میں این او سی جاری نہ کرے۔عدالت نے ٹریفک کےرش والے علاقوں میں خلاف ورزی کی صورت میں ایمرجنسی نمبرز کے بورڈز اویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

Shares: