لاہورہائی کورٹ میں الوداعی تقریب ….

0
39

لاہور۔ (اے پی پی) لاہورہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر ان کے اعزاز میں گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے ججز الاؤنج میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سمیت دیگر فاضل ججز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فاضل چیف جسٹس اور دیگر فاضل ججز جسٹس امین الدین خان کی بطور جج لاہور ہائی کورٹ خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر فاضل چیف جسٹس نے جسٹس امین الدین خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ جسٹس امین الدین خان 2001ء میں لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہوئے تھے، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں موجود ججز کی تعداد 45 رہ گئی ہے۔

Leave a reply