مینار پاکستان جلسہ، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا
شہریوں اور شرکاء جلسہ کی سہولت کے لئے متبادل ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کیا گیا ہے، ایس پی سٹی شہزاد خان تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گیں 04 ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرز اور 505 ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں،رانگ پارکنگ کے خاتمے 07 فوک لفٹرز،بریک ڈاؤن بھی تعینات ہیں، شاہدرہ سے لوئر مال،سیکرٹریٹ،کینٹ آنے والے براستہ رنگ روڈ سگیاں،آؤٹ فال،کچہری چوک،مال روڈ آسکیں گیں ، سیکرٹریٹ، مال روڈ سے تمام ٹریفک کچہری چوک سے سگیاں ،رنگ روڈ،شاہدرہ جاسکتی ہے شاہدرہ سے لاہور سٹی کے لئے رنگ روڈ،کرول گھاٹی،محمود بوٹی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
سبزی منڈی سے جانب لاری اڈا روڈ بند ہے،بادامی باغ کے اندرونی راستوں کو استعمال کرتے ہوئے شہر لاہور میں آیا/جایا جاسکتا ہے ریلوے اسٹیشن سے جانب مستی گھاٹی بھی روڈ بند ہے،مصریشاہ کے راستہ رنگ روڈ آیا/ جایا جاسکتا ہے ، پیر مکی سے جانب آذادی فلائی دونوں اطراف سے مکمل بند ہے ،ٹمبر مارکیٹ سے جانب آزادی فلائی اوور بھی دونوں اطراف سے بند ہے
پارکنگ پوائنٹس
جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کے لئے پارکنگ پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں جلسہ کے شرکاء کشمیری گھاٹی،شاہی قلعہ کی دیوار کےساتھ سنگل لین میں گاڑیاں پارک کرسکیں گیں مولانا احمد علی روڈ کی دونوں اطراف سنگل لین،شیرانوالہ گیٹ پر پارکنگ کی جاسکے گی ،داتا نگر پھاٹک کی دونوں سنگل لین میں پارکنگ کی اجازت ہوگی پارکنگ محکمہ جنگلات،رنگ روڈ کے اوپر سنگل لین میں بھی گاڑیاں پارک کیں جاسکیں گیں شہریوں کو راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا شہری مزید رہنمائی اور مدد کے لئے ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں
عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے