لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے
باغی ٹی وی :لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں ہونیوالے دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں
سینئر صحافی رانا محمد عظیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے دیکھا جا سکتا یے کہ دھماکے کے وقت رکشہ اور گاڑی دونوں تباہ ہوئیں ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بارودی مواد رکشہ میں تھا ۔
رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے نصف کلو میٹر کے فاصلے پر ایک اہم شخصیت کی فیملی رہائش پذیر ہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں کہ ٹارگٹ کون تھا
رانا محمد عظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں بھارتی مواد استعمال ہوا جو پہلے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہو چکا ہے۔بھارتی سلیپر سیل ایکٹو ہو چکے ہیں اور یہ بھارتی کاروائی ہے ۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد کوئی پیشرفت ہو گی
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں وزیراعظم نے اہم اجلاس بلایا ہے۔ جو بھی تحقیقاتی رپورٹ آئے گی سامنے لائیں گے، اس دھماکے سے اب تک تین اموات ہو چکی ہیں ..