شہر میں یکے بعد دیگرے فائرنگ کے واقعات, خوف و ہراس پھیل گیا

باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ بازار , گوالمنڈی اور سبزہ زار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی , فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق , تین زخمی ہوئے, پولیس کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے, اچھرہ بازار کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں آصف ڈوگر نامی شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی شہری آصف ڈوگر کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر 45 سالہ شہری ظہیر عباس کو قتل کر دیا۔ تینوں واقعات میں ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments are closed.