مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور کا فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ردعمل دیا ہے-
باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان فیل،عثمان بزدار فیل لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیاعمران خان کے بطور وزیراعظم پاکستان نے عجیب غریب ریکارڈ قائم کیے ہیں-
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے پاکستان کرپشن انڈکس میں 132ویں نمبر آگیا انصاف کی فراہمی میں پاکستان 128ویں نمبر پر آگیا ہے تین سالوں میں 2کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں ساڑھے 90لاکھ سے زائد افراد تین سالوں میں بیروزگار ہو گئے ہیں-
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سب عمران خان کے کریڈٹ اور کارنامے ہیں جن پر تحریک انصاف کو ماتم کرنا چاہیےتبدیلی اور سونامی پاکستان میں ہر چیز بہا کر لے گئے ہیں تبدیلی کے کارنامے اور سونامی کی لہریں غریب کا چولہا بند اور سرمایہ دار کی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں-
یورپ:فضائی آلودگی سے قبل از وقت سالانہ 3 لاکھ اموات
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے ایجنڈے میں کامیاب ہو گئے ہیں لہذا اب قوم کی جان چھوڑ دیں-
واضح رہے کہ آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔
لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل
دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔
جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں