سٹی 42: پی ایس ایل 6کے باقی میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس میں لیگ کے حوالے سے فیصلہ کیاگیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 6 کو ملتوی کرنا پڑا جبکہ کچھ کھلاڑیوں میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، صورت حال کو مدنظر رکھتے پی سی بی نے باہمی مشاورت سے اس کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیاتھا جس کے بعد اس کوروکنا پڑا،اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اہم فیصلہ کیا جس کے تحت بقیہ ملتوی میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اور فرنچائز مالکان میں لیگ کے معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل سکس کے باقی میچز جون میں کروائے جائیں گے اور جس کی میزبانی کراچی کرے گا۔ دوسری جانب راڈ کاسٹرز اور سپانسرز نے قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو ری شیڈول کرنے کی تجویز دی ہے، اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی خود کرکٹ ساؤتھ افریقہ سے رابطہ کرکے بات کریں گے۔ پی سی بی نے پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے خود مختار انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور کی بجائے اب پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں ہونگے؟
Shares:







